• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 149923

    عنوان: کیا عمرہ کرنے کے بعد حج فرض ہوجاتا ہے؟

    سوال: کیا عمرہ کرنے کے بعد حج فرض ہوجاتا ہے؟

    جواب نمبر: 149923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 715-709/L=6/1438

    علی الاطلاق عمرہ کرنے سے حج فرض نہیں ہوتا؛ البتہ اگر کوئی اشہر حج (شوال، ذی قعدہ اور ذی الحجہ کے دس دن) میں مکہ معظمہ میں رہے اور اس کے پاس حج کے مصارف بھی ہوں تو اس پر حج فرض ہوجائے گا، اگر حج تک رکنے کے مصارف ہوں لیکن حکومت کی طرف سے اجازت نہ ہونے کی بنا پر رکنا مشکل ہوتو ایسی صورت میں اختلاف ہے راجح یہ ہے کہ حج فرض ہو جاتا ہے (احسن الفتاوی: ۴/۵۲۹) واضح رہے کہ اگر کسی نے پہلے حج کر رکھا ہو تو اس پر شوال وغیرہ میں عمرہ کرنے کی وجہ سے دوبارہ حج فرض نہ ہوگا اس کا مذکورہ مسئلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند