• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 148198

    عنوان: کیا طواف کرتے وقت خانہ کعبہ کو دیکھنا منع ہے ؟

    سوال: کیا طواف کرتے وقت خانہ کعبہ کو دیکھنا منع ہے ؟ اگر ایسا ہے تو وجہ بیان کر دیں ۔

    جواب نمبر: 148198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 547-574/L=5/1438

    طواف کے دوران کعبة اللہ کی طرف منھ کرنا اور دیکھنا مکروہ اور خلافِ ادب ہے، جس طرح نماز کے دوران مصلی (نمازی) کا سجدہ گاہ کی طرف دیکھنا آدابِ صلاة میں ہے، اسی طرح طواف کرنے والے کا اپنے سامنے دیکھنا آداب طواف میں ہے: وینبغي أن لا یجاوز بصرہ محل مشیہ کالمصلي لا یجاوز بصرہ محل سجودہ لأنہ الأدب الذي یحصل بہ اجتماع القلب․ (غنیة الناسک: ۶۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند