• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 147993

    عنوان: عمرہ جانے والے کو ثواب کی نیت سے پیسے دینا؟

    سوال: میرا ایک دوست دوسرے دوستوں کے ساتھ عمرہ کرنے جارہا ہے ۔کیا میں اس کو کچھ رقم یعنی پیسے اس نیت سے دے سکتا ہوں کہ وہ اس کو اجتماعی چیزیں یعنی خوراک رہائش یا سفر پہ خرچ کرسکے اور مجھے ۔آخرت میں اس کا ثواب ملے ۔ برائے مہربانی مجھے قرآن اور حدیث کے ذریعے مفصل جواب تحریر فرمایں۔اللہ رب العزت آپ صاحبان کی عمروں میں برکت عطا کرے ۔ آمین ثم آمین۔

    جواب نمبر: 147993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 459-483/M=4/1438

    جی ہاں، آپ عمرہ کے لیے جانے والے دوست کو ثواب کی نیت سے پیسے دے سکتے ہیں، ان شاء اللہ اس کا ثواب آخرت میں ملے گا، ہدیہ کا دینا لینا خلوص کے ساتھ کار ثواب اور آپسی محبت کا ذریعہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند