• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 147114

    عنوان: دورانِ عدت عمرہ کے لیے جانا ؟

    سوال: میرے سسر گذشتہ سال تیس سال سے دماغی بیماری میں مبتلاء تھے، ایک مہینہ پہلے ان کا انتقال ہوگیا، میری ساس نے اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ عمرہ کرنے کا پروگرام بنایا تھا تو کیا وہ عمرہ کے لیے جاسکتی ہیں یا ان کو عدت گذارنی ہے؟

    جواب نمبر: 147114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 252-185/Sd=4/1438

     

    جی نہیں! آپ کی ساس کا عدت میں عمرہ کے لیے جانا جائز نہیں ہے: المعتدة لا تسافر لا للحج ولا لغیرہ الخ (الفتاوی الہندیة ۱/ ۵۳۵)

    نوٹ: وفات کے وقت سے ایک سو تیس دن عدت کے ہیں انھیں گھر پر گذارنے کے بعد گھر سے نکلیں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند