• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 145961

    عنوان: رمی کے اوقات

    سوال: اس مرتبہ حج پہ سعودی حکومت نے رمی کے لیے مکاتب کے اوقات مقرر کر دیئے تھے ،دوسرے روز کی رمی کے اوقات ایک مکتب کیلئے صبح دس بجے تھا، حجاج کرام نے وقت مقرر پہ رمی کر لی اس پی ایک مفتی صاحب نے حجاج کو بتایا کہ احناف کے مطابق دوسرے اور تیسرے روز رمی زوال ک بعد کرنی چا ہئے اس لئے آپ لوگ دم ادا کریں۔ محترم اس معاملہ میں حجاج کرام کو کیا کرنا چا ہئے ، جب کہ ایسے معاملات میں حجاج کرام سعودی حکومت کے تابع ہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 145961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 112-066/B=2/1438

    احناف کے یہاں دوسرے اور تیسرے روز کی رمی زوال کے بعد واجب ہوتی ہے اگر کسی نے زوال سے پہلے کرلی تو اس پر دم واجب ہوگا، رمی کرنے والے کو اتنی معلومات تو رکھنی چاہئے محض معلم کے ملازمین کے کہنے میں نہ آنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند