• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 14041

    عنوان:

    مسجد حرم میں لوگ جگہ جگہ نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں اور طواف بڑا ہونے کی وجہ سے یا کبھی اس وجہ سے بھی کہ ہم عورت ہونے کے ناطے مردوں سے فاصلہ رکھ رہے ہوتے تھے تو کسی کی نماز کے سامنے بھی آجاتے تھے کیا ہم گناہ گار ہوئے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1015=1015/م

    اس صورت میں آپ پر کوئی گناہ نہیں، طواف کی حالت مستثنیٰ ہے، طواف کرنے والا نمازی کے آگے سے گزرسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند