• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 13999

    عنوان:

    اگر کوئی عورت اپنے والد کے ساتھ عمرہ کا سفر کرے اور والد بہت زیادہ بیمار ہوں جس کی وجہ سے وہ عمرہ نہ کرپا رہے ہوں تو کیا وہ عورت اپنے گھر کی دوسری عورتوں کے ساتھ محرم کے بغیر عمرہ کرسکتی ہے؟ جب کہ والد اخیر میں عمرہ کرلیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13999

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1013=1013/م

    اگر عورت اپنے والد کے ساتھ عمرہ کے لیے مکہ جاچکی ہے ا ور وہاں پہنچ کر والد صاحب بیمار پڑگئے تو ایسی صورت میں عورت اپنے گھر کی دوسری عورتوں کے ساتھ عمرہ ادا کرلے تو گنجائش ہے۔ اور اگر ابھی صرف سفر کا ارادہ ہی ہوا تھا کہ والد صاحب بیمار ہوگئے تو اب بغیر محرم کے عورت کے لیے جانا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند