• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 13741

    عنوان:

    کیا میں محرم بن کر اپنے ساتھ اپنی نانی ساس کی سوکن (جو تقریباً 65سال کی ہیں) سفر حج میں ساتھ لے جاسکتاہوں؟

    سوال:

    کیا میں محرم بن کر اپنے ساتھ اپنی نانی ساس کی سوکن (جو تقریباً 65سال کی ہیں) سفر حج میں ساتھ لے جاسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 13741

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 911=721/ل

    ساس کی سوکن کے شرعاً آپ محرم نہیں ہیں، البتہ اگر ان کی عمر ۶۵ سال کی ہے اور ان کے سفر حج میں بلامحرم جانے میں کسی فتنہ کا اندیشہ نہیں ہے تو وہ آپ کے ساتھ جاسکتی ہیں، اورعورتوں کے ساتھ مل کر اپنا حج ادا کرسکتی ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند