• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 1248

    عنوان:

    کیا سر پر ہیئر پیس پہننے کی حالت میں عمرہ کرنا درست ہے؟

    سوال:

    میری عمر اکتیس سال ہے۔ میرا سر سامنے سے گنجا ہے۔ میں ہیئر پیس (بالوں کی ٹوپی) پہنتا ہوں جو انسانی بالوں کی بنی ہوئی ہے ، لیکن میرے اپنوں بالوں سے نہیں بنی ہوئی ہے۔ میں نے حال ہی میں عمرہ کیا اور اس کے بعد کناروں سے اپنے بال اتروائے۔ میں نے ہیئر پیس پہنے ہوئے عمرہ کیا۔ کیا میرا عمرہ صحیح ہوا؟ کیا سر پر ہیئر پیس پہننے کی حالت میں عمرہ کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 1248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 866/ب = 813/ب)

     

    عمرہ احرام کی حالت میں کیا جاتا ہے اور احرام کی حالت میں سر ڈھکنا ممنوع ہے۔ ہیئر پیس پہن کر عمرہ نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ کھلے سر عمرہ کرنا چاہیے، لیکن اگر ایک دو گھنٹے کے لیے سر ڈھک لیا تو آپ کے لیے صدقہ کرنا واجب ہوگا یعنی ایک دو ریال غریبوں کو دیدیں۔ عمرہ آپ کا صحیح ہوگیا۔ اور اگر آپ نے آدھے دن سے زیادہ دیر تک وہ ٹوپی اوڑھے رکھی تو پھر آپ کے اوپر دَم واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند