• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 11794

    عنوان:

    برائے کرم حج و عمرہ عنوان کے تحت سوال و جواب نمبر 10323(فتوی نمبرJ/93=99) کا جواب ملاحظہ فرمائیں۔ اس سلسلے میں درج ذیل عبارت ملاحظہ فرمائیں:

    مسئلہ: طواف عمرہ پورا یا اکثر یا اقل اگر چہ ایک ہی چکر ہو اگر جنابت یا حیض و نفاس کی حالت میں یا بے وضو کیا تو دم واجب ہوگا۔

    مسئلہ: طواف عمرہ میں بدنہ اور صدقہ واجب نہیں ہوتا۔(معلم الحجاج ص:۲۴۵)۔

    اگر مناسب سمجھیں تو مندرجہ بالا فتوی پر نظر ثانی فرمالیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 573=400/ل

    شامی اور بحر الرائق میں دو قول منقول ہیں، ایک تو وہی جو معلم الحجاج میں ہے۔ دوسرا قول وہ ہے جو فتویٰ میں لکھا گیا، در مختار میں ہے: لو طاف للعمرة کلہ أو أکثرہ أو أقلہ ولو شوطًا جنبًا أو حائضًا أو نفساء أو محدثًا فعلیہ شاة لا فرق فیہ بین الکثیر والقلیل والجنب والمحدث وفي الشامیة لکن في البحر عن الظھیریة لو طاف أقلہ محدثًا وجب علیہ لکل شوط نصف صاع من حنطة إلا إذا بلغت قیمتہ دمًا فینقص منہ ما شاء (شامي: 3/583زکریا دیوبند) شامی اور بحر میں دونوں قول منقول ہیں، لیکن کسی قول کو راجح نہیں کہا گیا ہے، البتہ فتح القدیر، بدائع الصنائع، فتاویٰ عالمگیری، مجمع الأنہر میں صرف پہلا والا قول جو معلم الحجاج میں ہے، منقول ہے، غالباً اسی بنا پر مفتی صاحب نے اسی قول کو اختیار کیا ہے، لہٰذا اسی پر عمل کرنا اولیٰ وانسب ہے۔ آپ کی یاددہانی کا میں تہہ دل سے ممنون ومشکور ہوں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند