• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 11695

    عنوان:

    میرے والد صاحب اس سال حج پر جانے کا پلان بنارہے ہیں۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ میرے حج کرنے سے پہلے حج کرسکتے ہیں کیوں کہ مالی اعتبار سے ان کا انحصار میرے اوپر ہے۔ میں نے ابھی تک حج ادا نہیں کیا ہے صرف مجھے عمرہ کرنے کا موقع ملا ہے چند سال پہلے۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 501=501/م

    جی ہاں! آپ کے والد صاحب آپ سے پہلے حج کرسکتے ہیں، بلکہ آپ کے لیے یہ سعادت کی بات ہوگی کہ پہلے والد صاحب کو اپنے ذاتی روپئے سے حج کرادیں، پھر آپ بھی کرلیں، لیکن اگر آپ کے اوپر حج فرض ہوچکا ہے، تو آپ بھی زیادہ تاخیر نہ کریں، اور اگر دونوں (والد صاحب اور آپ) ساتھ جانے کی استطاعت رکھتے ہیں، تو بہتر ہوگا کہ والد صاحب کو اپنے ساتھ لے جائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند