• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 10851

    عنوان:

    کیا کوئی عورت محرم کے بغیر حج یا عمرہ اپنے منھ بولے کسی رشتہ دار کے ساتھ کرسکتی ہے یا نہیں؟ اگر کسی عورت کا محرم نا ہو تو پھر اس کے حج یا عمرہ کرنے کی کیا شکل ہوگی؟ آپ کی دعا کا طالب

    سوال:

    کیا کوئی عورت محرم کے بغیر حج یا عمرہ اپنے منھ بولے کسی رشتہ دار کے ساتھ کرسکتی ہے یا نہیں؟ اگر کسی عورت کا محرم نا ہو تو پھر اس کے حج یا عمرہ کرنے کی کیا شکل ہوگی؟ آپ کی دعا کا طالب

    جواب نمبر: 10851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 313=275/د

    منھ بولے رشتہ دار کا شمار محرم میں نہیں ہے، لہٰذا عورت کا ایسے رشتہ داروں کے ساتھ حج کرنا درست نہیں ہے۔ جب تک محرم ساتھ نہ ہو عورت پر حج کی ادائیگی فرض نہیں ہے، لہٰذا بغیر محرم کا انتظام ہوئے حج یاعمرہ کے لیے سفر نہ کرے۔ اور اگر حج فرض ہوچکا ہو تو اپنے بعد حج بدل کیے جانے کی وصیت کردے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند