• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 10062

    عنوان:

    میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے، کیا میری امی میرے والد کی طرف سے حج بدل کرسکتی ہیں؟

    سوال:

    میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے، کیا میری امی میرے والد کی طرف سے حج بدل کرسکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 10062

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 16/=16/ م

     

    حج بدل ایسے شخص سے کرانا افضل ہے جو اپنا حج ادا کرچکا ہو، آپ کی والدہ حج کرچکی ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں تو خود ان پر اس وقت حج فرض ہے یا نہیں؟ یعنی وہ محرم کے ساتھ حج کے لیے جانے کی قدرت واستطاعت رکھتی ہیں یا نہیں؟ وضاحت فرماکر دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند