• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 9604

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا حدیث میں غزوہ ہند کا ذکر ہے جو بر صغیر میں ہو گا؟ اورجواس میں شہید ہو گا وہ عظیم شہید ہے؟ اور جو غازی ہو گا وہ جنتی ؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا حدیث میں غزوہ ہند کا ذکر ہے جو بر صغیر میں ہو گا؟ اورجواس میں شہید ہو گا وہ عظیم شہید ہے؟ اور جو غازی ہو گا وہ جنتی ؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 9604

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 65=62/ ب

    صحاح ستہ کی مشہور کتاب سنن نسائی میں امام نسائی نے مستقل باب باندھا ہے: غزوة الہند، اس کے تحت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث روایت کی ہے: عن أبي ھریرة قال وعنھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوة الھند فإن أدرکتھا أنفق فیھا نفسي ومالي فإن اقتل کنتُ من أفضل الشھداء وأن أرجع فأنا أبوھریرة المحرر (ج:۲، ص:۶۳) مطبوعہ مختار اینڈ کمپنی دیوبند۔ یہ اسی غزوہٴ ہند کی پیشین گوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے۔

    وضاحتی نوٹ
    اکثر علماء اور دارالعلوم دیوبند کی رائے یہ ہے کہ یہ غزوہ‏، محمد بن قاسم کے دور سن 711ء سے 713ء کے درمیان ہوچکا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند