• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 8440

    عنوان:

    ایک حدیث قدسی ہے جو میں نے ایک جگہ پڑھی ہے کہ اے میرے بندو! میں نے ظلم کو اپنے اوپر حرام کرلیا ہے۔ مجھے اس حدیث کا حوالہ اورسند بتادیں۔ یہ بتادی کہ یہ حدیث کس کتاب میں ہے اور یہ صحیح ہے یا ضعیف؟

    سوال:

    ایک حدیث قدسی ہے جو میں نے ایک جگہ پڑھی ہے کہ اے میرے بندو! میں نے ظلم کو اپنے اوپر حرام کرلیا ہے۔ مجھے اس حدیث کا حوالہ اورسند بتادیں۔ یہ بتادی کہ یہ حدیث کس کتاب میں ہے اور یہ صحیح ہے یا ضعیف؟

    جواب نمبر: 8440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1907=1784/د

     

    عن أبي ذر -رضی اللہ عنہ- عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم فیما رُوي عن اللہ تبارک وتعالی إنہ قال یاعبادي إنِّيْ حَرَّمْتُ الظلم علی نفسي وجعلتہ بینکم محرما فلا تظالموا الحدیث رواہ مسلم

    مذکورہ جملے ایک طویل حدیث کے جز ہیں جسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ حدیث صحیح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند