• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 68249

    عنوان: ہمیں کس نیت سے کرتا، ٹوپی اور پاجامہ پہننا چاہئے

    سوال: ہمیں کس نیت سے کرتا، ٹوپی اور پاجامہ پہننا چاہئے؟کیا یہ سنت ہے یا مستحب ہے یا یہ ہمارے اسلاف کا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 68249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 905-738/L=11/1437

    کرتا تھوڑے فرق کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام پہنا کرتے تھے اسی طرح ٹوپی بھی ان حضرات کے لباس میں شامل تھی لہذا اس کے پہننے میں سنت کی نیت بھی ہوسکتی ہے پائجامہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند فرمایا اس لیے وہ مستحب ہوا۔ نیز لباس کے سلسلہ میں جو عمومی ہدایات دی گئی ہیں مثلاً سفید لباس مردوں کے لیے افضل ہونا مردوں کا لباس عورتوں کے مشابہ نہ ہونا اسی طرح فساق و فجار کے طرز کا لباس نہ ہونا ان کے پیشِ نظر کرتا پائجامہ ٹوپی صلحاء کا لباس بھی ہے اس لیے پسندیدہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند