• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 68017

    عنوان: درج ذیل شعر کے لیے صحاح ستہ سے حدیث کا حوالہ فراہم کریں

    سوال: براہ کرم، درج ذیل شعر کے لیے صحاح ستہ سے حدیث کا حوالہ فراہم کریں۔ واحسن منک لم تری قط عینی واجمل منک لم تلد النساء خلقت مُبَرَّأً من کل عیب کأنک قد خُلقْتَ کما تشاء

    جواب نمبر: 68017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1306-1320/L=12/1437

    یہ حسّان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے اشعار ہیں جو ان کے دواوین میں موجود ہیں اس لیے اس کے لیے حضرت حسّان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے دیوان کا مطالعہ کیا جائے، ان اشعار کو صحاح ستہ میں تلاش کرنا عبث ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند