• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 66041

    عنوان: لوگ کہتے ہیں کہ کلمہ بدعت ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اللہ کے نام کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے،کلمہ طیبہ کہاں لکھا ہواہے؟اس کلمہ طیبہ کا نقطہ آغاز کیا ہے؟

    سوال: لوگ کہتے ہیں کہ کلمہ بدعت ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اللہ کے نام کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے،کلمہ طیبہ کہاں لکھا ہواہے؟اس کلمہ طیبہ کا نقطہ آغاز کیا ہے؟

    جواب نمبر: 66041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 779-763/Sd=9/1437

     

    کلمہ کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، یعنی کلمہ میں اللہ کی وحدانیت اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار ہے، یہی ایمان ہے ، توحید اور رسالت کی تصدیق کے بغیر ایمان معتبر ہی نہیں ہے، یہ کلمہ بہت سی حدیثوں سے صراحتا ثابت ہے ، بخاری شریف کی حدیث ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفد عبد القیس سے پوچھا : ہل تدرون ما الایمان باللّٰہ وحدہ؟ قالوا: اللّٰہ ورسولہ أعلم، قال: شہادة أن لا الہ الا للّٰہ وأن محمدا رسول اللّٰہ۔۔۔ ( صحیح البخاري:۱/۲۹، رقم: ۸۷ )اس حدیث میں صراحتاً اللہ کے نام کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لینے کو ایمان قرار دیا گیا ہے لہذا یہ کہنا کہ اللہ کے نام کے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہیں لینا چاہیے، بالکل غلط بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند