• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 65436

    عنوان: مصنوعی طریقے سے بارش کے سلسلے میں رہنمائی فرمائیں

    سوال: بخاری شریف کی حدیث کے مطابق بارش کب ہو گی؟ یہ بات اللہ کو معلوم ہے ۔ جب کہ آج کل مصنوعی بارش کا رواج ترقی یافتہ ممالک میں عام ہے ۔ جہاز کے ذریعہ کمیکل پھینک کر بارش برسائی جاتی ہے ۔ اس معاملے میں رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 65436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 750-754/Sd=9/1437 آپ نے خود لکھا ہے کہ ”مصنوعی بارش“ کا رواج عام ہے، اس سے خود معلوم ہوا کہ حقیقی بار ش دوسری چیز ہے، جس کا اصل علم اللہ کے علاوہ کسی کو نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند