• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 63909

    عنوان: معانقہ کیسے کریں؟

    سوال: معانقہ کیسے کریں؟ حدیث کی رو سے کیسے ثابت ھے ؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 63909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 481-481/Sd=7/1437 احادیث سے صرف نفس معانقہ کا ثبوت ہے، معانقہ کا کو کوئی خاص طریقہ منقول نہیں ہے؛؛ البتہ چوں کہ تمام کاموں میں دائیں طرف سے شروع کرنے کو مطلقاً مستحب کہا گیا ہے، اِس عموم کے پیش نظر اگر معانقہ میں بھی دائیں جانب کی رعایت رکھی جائے تو بہتر ہے؛ لیکن لازم نہیں ہے۔ عن عائشة رضي اللّٰہ عنہا قالت: کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم یحب التیمن ما استطاع في طہورہ وتنعُّلہ وترجلہ، وکان قال بواسطٍ قبل ہٰذا، في شأن کلہ۔ (صحیح البخاري، کتاب الأطعمة / باب التیمن في الأکل وغیرہ ۲/۸۱۰ دار الفکر بیروت) المراد بہ الأمور التي فیہا التکریم، کذا في الخیر الجاري۔ (حاشیة: صحیح البخاري ۲/۸۱۰،فتاوی محمودیہ جدید ۱۹/۱۱۸ ڈابھیل، احسن الفتاویٰ ۸/۳۹۶،رسالة مصافحة ومعانقة) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند