• عقائد و ایمانیات >> دیگر

    سوال نمبر: 63433

    عنوان: رحمت کیا ہے اور اس کے ملنے سے کیا فائدہ ہے؟

    سوال: حدیث کا مفہوم ہے ایک بار درود پڑھنے سے دس نیکیاں ملتے ہیں ، دس گناہ معاف ہوجاتے ہیں اور دس رحمتیں ملتی ہیں۔ جناب ، میرا سوال یہ ہے کہ رحمت کیا ہے؟ اس کے ملنے سے کیا فائدہ ہے؟ اور اس کے نہ ملنے سے کیا نقصان ہے؟ رحمت کی تفصیل بتائیں ۔ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 63433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 441-441/M=6/1437 حدیث شریف میں ہے: ”مَنْ صَلَّی عَلَیَّ وَاحِدَةً صَلَّی اللہ عَلَیْہِ عَشْرًا“ (صحیح مسلم: ج۱ ص۳۰۶ رقم: ۴۰۸، ط: دار إحیاء التراث العربی)، امام نووی رحمہ اللہ اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں: قال القاضی معناہ رحمتُہ وتضعیفُ أجرہ کقولہ تعالی من جاء بالحسنة فلہ عشرة امثالہا (شرح النووي علی مسلم: ۴/ ۱۲۸، ط: دار إحیاء التراث العربی) یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک بار درود شریف پڑھنے سے دس گنا ثواب ملتا ہے اورخود اجر وثواب کا ملنا اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے اور جو شخص نہ پڑھے اس نعمت سے محروم رہے گا۔ یاد رہے کہ حدیث شریف میں یہ لفظ ”صلی اللہ علیہ“ وارد ہے اور اسی لفظ کا بعض دفعہ ”نیکی“ سے ترجمہ کیا جاتا ہے اور بعض مرتبہ ”رحمت“ سے اور دونوں کا مطلب اجر وثواب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند