• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 63037

    عنوان: مجھے ایک بات کی تحقیق کرنی ھے ۔نکاح کے خطبہ میں ایک حدیث آتی ھے "النکاح من سنتی" آگے ایک اور جملہ آتا ھے ۔"فمن رغب عن سنتی فلیس منی"۔ مجھے یہ بات پوچھنا ہے کہ یہ دونوں جملے ایک ھی حدیث کے ھیں یا الگ الگ ؟ برائے کرم حدیث کی کتاب اور حدیث کے راوی کا نام مع کتاب کی جلد نمبر اور صفحہ نمبر تحریر فرمائیں ۔جزاکم اللہ خیرا۔ً

    سوال: مجھے ایک بات کی تحقیق کرنی ھے ۔نکاح کے خطبہ میں ایک حدیث آتی ھے "النکاح من سنتی" آگے ایک اور جملہ آتا ھے ۔"فمن رغب عن سنتی فلیس منی"۔ مجھے یہ بات پوچھنا ہے کہ یہ دونوں جملے ایک ھی حدیث کے ھیں یا الگ الگ ؟ برائے کرم حدیث کی کتاب اور حدیث کے راوی کا نام مع کتاب کی جلد نمبر اور صفحہ نمبر تحریر فرمائیں ۔جزاکم اللہ خیرا۔ً

    جواب نمبر: 63037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 302-313/L=3/1437-U بعینہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں شیخ الحدیث حضرت مولانا یونس صاحب دامت برکاتہم العالیہ تحریر فرماتے ہیں، اس کو نقل کیا جاتا ہے اس سے ان شاء اللہ آپ کے سوال کا جواب حل ہوجائے گا، حضرت تحریر فرماتے ہیں: ”بندہ کو یہ حدیث بایں الفاظ یکجا کہیں نظر نہیں پڑی، صرف جملہٴ ثانیہ تو بخاری شریف وغیرہ میں وارد ہے، البتہ سنن ابن ماجہ: ۱۳۴/ میں اس کے قریب قریب وارد ہے“۔ قال: حدثنا أحمد بن الأزہر حدثنا آدم حدثنا عیسی بن میمون، عن القاسم، عن عائشة، قالت: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: النکاح من سنتی، فمن لم یعمل بسنتی فلیس منی، وتزوجوا، فإنی مکاثر بکم الأمم، ومن کان ذا طول فلینکح، ومن لم یجد فعلیہ بالصیام، فإن الصوم لہ وجاء․ (ابن ماجہ: ۱۳۴، باب ما جاء في فضل النکاح)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند