• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 60357

    عنوان: گھر بنانے کا سنت طریقہ کیا ہے ؟

    سوال: گھر بنانے کا سنت طریقہ کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 60357

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 976-781/D=10/1436-U آپ کا سوال بہت مجمل ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ جب ہجرت کرکے مدینہ منورہ تشریف لائے تو مسجد نبوی سے متصل ازواج مطہرات کے حجرے بنوائے، اکثر حجرے کھجور کی شاخوں کے اور بعض کچی اینٹوں کے تھے دروازے پر کمبل اور ٹاٹ کے پردے تھے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ازواج مطہرات کے حجرے اس طرح بنوائے تھے۔ امت کے لیے ضرورت اور حیثیت کے مطابق مکان بنانے کی اجازت ہے جس میں حیثیت کے اندر ضرورت اور راحت کے مطابق تعمیر ہو، نمائش اور اسراف سے احتراز واجتناب کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند