• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 58164

    عنوان: حجامہ کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، کیا اس کے لیے کوئی خاص تاریخ ہے؟

    سوال: حجامہ کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، کیا اس کے لیے کوئی خاص تاریخ ہے؟

    جواب نمبر: 58164

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 477-406/D=5/1436-U ۱۷، ۱۹، یا ۲۱ / ویں تاریخ کو لگوانا چاہیے، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص پچھنا لگوانا چاہے وہ ۱۷، ۱۹، یا ۲۱ویں تاریخ کو لگوائے (اخرجہ ابن ماجہ رقم: ۳۶۱۵، باب في أی الأیام یحتجم) نیز خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول مبارک بھی انھیں تاریخوں میں پچھنا لگوانے کا تھا (اخرجہ الترمذی عن انس رقم: ۲۱۸۹) باقی ڈاکٹروں کے مشورے سے اگر کسی اور دین یاتاریخ کی تعیین کی جائے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند