• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 57654

    عنوان: علماء کے اختلاف یا امت کا اختلاف رحمت ہے: ایسی بات کسی حدیث شریف میں موجود ہے یا کسی عالم دین نے بعد کے زمانے میں کبھی سمجھانے کے لیے کہی ہے؟

    سوال: علماء کے اختلاف یا امت کا اختلاف رحمت ہے: ایسی بات کسی حدیث شریف میں موجود ہے یا کسی عالم دین نے بعد کے زمانے میں کبھی سمجھانے کے لیے کہی ہے؟

    جواب نمبر: 57654

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 335-330/N=4/1436-U حدیث: ”اختلاف أمتي رحمة“ بالکل بے اصل نہیں ہے؛ بلکہ کئی ایک محدثین نے اسے حدیث کے طور پر ذکر کیا ہے جیسے نصر مقدسی نے کتاب الحجة میں، خطابی نے غریب الحدیث میں اورامام بیہقی نے رسالة اشعریہ میں (تفصیل کے لیے جامع الأحادیث للسیوطی ۱:۱۲۴ حدیث نمبر: ۷۰۶ اور کشف الخفاء ۱:۶۴-۶۶ حدیث نمبر، ۱۵۳ وغیرہ دیکھیں)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند