• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 56663

    عنوان: ہم یہ جاننا چأہتے ہیں کہ کیا کائنات کی پیدائش پایرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی کے لیے ہوئی ہے یا کسی اور وجہ سے؟ بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ نیا چاند ستارے انسان سب پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے پیدا ہوئے ہیں کیا حقیقت ہے اصل؟

    سوال: ہم یہ جاننا چأہتے ہیں کہ کیا کائنات کی پیدائش پایرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی کے لیے ہوئی ہے یا کسی اور وجہ سے؟ بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ نیا چاند ستارے انسان سب پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے پیدا ہوئے ہیں کیا حقیقت ہے اصل؟

    جواب نمبر: 56663

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 207-207/M=2/1436-U کائنات کی تخلیق میں اصلاً خدا تعالیٰ کا منشا اور اس کی مشیت اور حکمتِ بالغہ کارفرما ہے، آیت کریمہ ”اِنِّيْ اَعْلَمُ مَا لاَ تَعْلَمُوْن“ سے اس امر کی طرف اشارہ ملتا ہے، اور نشر الطیب میں علامہ تھانوی رحمہ اللہ نے حدیث قدسی نقل کی ہے ”لَولاَ مُحمَّدٌ ما خَلقتُک“ نیز مواہب لدنیہ میں حدیث قدسی وارد ہوئی ہے ”لولاہ ما خلتقکَ ولاَ خَلقْتُ سَمَاءً ولاَ أرضًا“․ ان سب احادیث کے مجموعے سے نبی آخر الزماں کا وجہ تخلیق کائنات ہونا مفہوم ہوتا ہے۔ في نشر الطیب: عن عمر بن الخطّاب -رضي اللہ عنہ- قال قال النبي -صلی اللہ علیہ وسلم قال اللہ تعالیٰ لآدم: یا آدم لولا محمد ما خلقتک“ (مستفاد احسن الفتاوی: ۱/ ۴۸۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند