• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 55036

    عنوان: کیا بخاری شریف میں سارے حدیث صحیح ہیں

    سوال: حضرت ہم یہ جاننا چاہتے ہے (۱) کیا بخاری شریف میں سارے حدیث صحیح ہیں (۲) اگر کوئ حدیث بخاری کے اندر ضعیف ہے - اور اس پر امت کا عمل ہے اس حدیث کا مع، کتاب اور باب کا حوالہ دے کر ہمیں رہنمائ فرمائے (۳) اور یہ بتائیں کہ ضعیف حدیث کیسے ہے کون سا راوی اس میں ضعیف ہے اور ضعیف حدیث کا اصول بھی بتائیں آسان لفظوں میں

    جواب نمبر: 55036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1282-1278/N=11/1435-U (۱-۳) صحیح بخاری کی تقریباً ساری احادیث صحیح ہیں البتہ بعض احادیث سند یا متن کے اعتبار سے متکلم فیہ ہیں جن میں سے اکثر کے اعتراضات کا حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے جواب دیا ہے اور بعض اعتراضات کو انھوں نے بھی صحیح تسلیم کیا ہے، دیکھے ہدي الساري مقدمة فتح الباري (فصل ثامن ص۳۶۴-۴۰۲ بالخصوص ص ۳۸۴ حدیث نمبر: ۱۸، ص۳۸۴ حدیث نمبر ۵۲، ص۳۸۸ حدیث نمبر ۶۵، ص۳۹۵ حدیث نمبر ۸۳ اور ص۴۰۲ حدیث نمبر ۱۰۶)، مزید تفصیلات بھی آپ اسی میں ملاحظہ فرمالیں، اگر آپ جید وباصلاحیت عالم ہیں ورنہ یہ فنی ابحاث آپ کی دسترس سے باہر ہیں، آپ ان میں نہ پڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند