• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 53289

    عنوان: خربوزہ کھانے میں تاخیر نہ کرو‎

    سوال: میں نے فیس بک پہ ایک حدیث پڑھی ہے کہ خربوزہ کھانے میں تاخیر نہ کرو۔ میں نے وہ حدیث کسی حوالے کے بغیر اپنے دوستوں کو سنائی وہ کہتے ہیں کہ ایسی کوئی حدیث نہیں ہے ۔ مہربانی فرما کر اس کے بارے میں راہنمائی کریں ۔ اب چونکہ میں نے اسے بغیر تحقیق کے آگے پھیلایا ہے تو اس کے بارے میرے کیا حکم ہے ۔ یہ میں نے جان بوجھ کر نہیں کیا۔

    جواب نمبر: 53289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 967-710/L=9/1435-U خربوزہ کھانا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، لیکن ”خربوزہ کھانے میں تاخیر نہ کرو“ اس طرح کی کوئی روایت میری نظر سے نہیں گذری، علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خربوزہ کے فضائل کے سلسلے میں کوئی صحیح روایت ثابت نہیں ہے۔ قال ابن الجوزي: لا یصح في فضائل البطیخ شيء إلا أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أکلہ (تنیزیہ الشریعة المرفوعة: ۲/ ۲۳۵ واللآلي المصنوعة للسیوطي: ۲/۱۷۸) وقال الزرکشي: لم یثبت (التذکرة في الأحادیث المشتہرہ: ۱۵۵، المصنوع في معرفة الحدیث الموضوع للقاري: ۷۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند