• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 53059

    عنوان: نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر استغفار پڑھنے کا ثبوت کس حدیث سے ہے؟

    سوال: نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر استغفار پڑھنے کا ثبوت کس حدیث سے ہے؟

    جواب نمبر: 53059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 893-893/M=7/1435-U نماز کے بعد استغفار کا ثبوت ہے لیکن اس میں سرپر ہاتھ رکھنا منقول نہیں، البتہ نماز کے بعد ایک دعا کی بابت یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سرپر ہاتھ رکھ کر پڑھتے تھے وہ یہ ہے ”کان صلی اللہ علیہ وسلم إذا صلی وفرغ من صلاتہ مسح بیمینہ علی رأسہ فقال: ”بسم اللہ الذي لا إلہ إلا ہو الرحمن الرحیم اللّہم أذہب عني الہمّ والحزن“ (معجم اوسط للطبرانی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند