• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 51061

    عنوان: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے والے کا انجام کیا ہوگا؟

    سوال: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے والے کا انجام کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 51061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 342-342/M=4/1435-U اس کا انجام حدیث میں یوں بیان کیا گیا ہے: بخاری شریف کی روایت ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے اوپر جھوٹ بولنا کسی عام شخص پر جھوٹ بولنے کی طرح نہیں ہے، جو شخص جان بوجھ کر میری جانب جھوٹی بات منسوب کرے تو اس کو چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنالے“۔ إن کذبا علي لیس ککذب علي أحد من کذب علي متعمدا فلیتبوَّأ مقعَدہ من النار (بخاری شریف: ۱۲۰۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند