• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 49297

    عنوان: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کرتا پہنتے تھے یا جبہ پہنتے تھے؟ اور کیا کرتے کا پہلا بٹن کھلا رکھنا سنت ہے؟

    سوال: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کرتا پہنتے تھے یا جبہ پہنتے تھے؟ اور کیا کرتے کا پہلا بٹن کھلا رکھنا سنت ہے؟

    جواب نمبر: 49297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 22-22/M=1/1435-U آپ صلی اللہ علیہ وسلم کرتا پہنتے تھے اور کرتا ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ پسند تھا، کرتے کا بٹن کھلا رکھنا یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول نہیں تھا، بلکہ کبھی کبھار ایسا کرتے تھے؛ اس لیے اگر کوئی شخص کبھی کبھی کرتے کا بٹن اتباعِ سنت کی نیت سے کھلا رکھے تو کوئی حرج نہیں ہے: عن أم سلمة قالت: کان أحب الثیاب إلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم القمیص، قال الملا علي القاري: فإنہ کان یحبہ للبسہ لا لنحو إہدائہ فہوأحب إلیہ لبسًا (شمائل الترمذي مع جمع الوسائل، ۱/۱۳۲، باب لباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، ط: اعزازیہ دیوبند) مولانا ادریس صاحب کاندھلوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ”قمیص: پیراہن آپ کو بہت محبوب تھا، سینہ پر اس کا گریبان تھا، کبھی کبھی اس کی گھنڈیاں کھلی ہوئی ہوتی تھیں“۔ (سیرة المصطفیٰ، ۳/۳۸۳، ط: ادارہٴ علم وحکمت دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند