• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 40356

    عنوان: آب زمزم پینے كا كھڑے ہوكر پینے كا حكم نظر سے نہیں گذرا

    سوال: میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب زم زم کو کھڑے ہو کر پینے کے لئے جو حدیث بیان کی جاتی ہے اسکا حوالہ چاہیے مجھے، وہ کون سی حدیث ہے جس میں لکھا ہے کہ کھڑے ہو کر پینا چاہیے۔

    جواب نمبر: 40356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1200-781/H=10/1433 ”کھڑے ہوکر پینا چاہیے“ یہ فرمان او رحکم کسی حدیث میں دیکھنا ہمیں یاد نہیں۔ ===================== جواب درست ہے، کیونکہ آب زمزم کھڑے ہوکر پینے کا حکم، میرے ناقص علم کے مطابق کسی روایت میں نہیں آیا لیکن بحوالہ شامی صحیحین شامی: ۲/۲۵ میں روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آب زمزم کھڑے ہوکر پیا ہے اس لیے محققین علماء کے نزدیک آب زمزم کھڑے ہوکر پینے کی اجازت ہے، کھڑے ہوکر پینا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند