• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 39630

    عنوان: بچے کی ولادت اور عقیقہ کے بارے میں.

    سوال: کیا آپ مجھے لڑکی کے بارے کچھ بتا سکتے ہیں؟بچہ کی پیدائش سے لیکر ۴۰ دنوں تک کیا سنت طریقہ وہی ہے جو ہمارے معاشرے میں چلتی ہیاور نہ جانے کیا کیا رواج ہیں ؟ اور عقیقہ کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 39630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1349-1082/B=7/1433 ہمیں آپ کے جدہ کا معاشرہ معلوم نہیں، آپ کے یہاں بچے کی پیدائش کے بعد ۴۰/ دن تک کیا کیا ہوتا ہے۔ آپ اس کی وضاحت فرمائیں اس کے بعد ہم اس کا شرعی حکم لکھیں گے۔ عقیقہ کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ ساتویں دن وسعت ہو تو لڑکے کی طرف سے دوبکرے نہ وسعت ہو ایک بکرا عقیقہ کی نیت سے ذبح کریں۔ اور اسکا گوشت ایک تہائی غریبوں میں تقسیم کریں۔ ایک تہائی رشتہ داروں اور دوست واحباب کو دیدیں اور ایک تہائی اپنے کھانے کے لیے رکھ لیں۔ بچے کے سر کا بال منڈواکر بال کے وزن کے برابر چاندی یا اس کی قیمت صدقہ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند