• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 38028

    عنوان: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس کس طرح ہوا کرتاتھا؟ تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس کس طرح ہوا کرتاتھا؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 38028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 684-684/M=5/1433 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو قمیص زیادہ پسند تھی، چناں چہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”کان أحب الثیاب إلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم القمیص“ نیز حضرت اسماء بنت یزید کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آستین گٹوں تک تھی، رنگ کے اعتبار سے سفید رنگ پسند تھا، حضرت ابوجحیفہ کی روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرخ حلہ بھی استعمال فرمایا ہے، کبھی دو چادروں پر بھی اکتفاء فرمایا ہے، عام معمول تہبند پہننے کا تھا۔ (شمائل الترمذی: ۸، باب ما جاء في صفة إزار، زاد المعاد: ۱/۱۴۲-۱۳۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند