• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 36702

    عنوان: حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی کس وجہ سے گئی تھی؟

    سوال: حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی کس وجہ سے گئی تھی؟ میرے دوست نے بتایاکہ ان کی بینائی جانے اور اپنے چہیتے بیٹے سے چالیس سال کی جدائی کے سبب یہ تھا کہ ایک مرتبہ حضرت یعقوب علیہ السلام نماز ادا کررہے تھے اور دوران نماز ان کا دھیان کہیں بھٹک گیا تھا جس کی وجہ سے اللہ سبحانہ و تعالی نے ان کے ساتھ یہ معاملہ کیا کہ ان کی آنکھوں کی بینائی بھی چھین لی اور ان کو اپنے بیٹے حضرت یوسف علیہ السلام سے بھی جدا کردیا ۔ براہ کرم، احادیث میں اس واقعہ کا ذکر کہاں ملتاہے؟تلاش حوالہ میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 234=180-3/1433 قرآنی آیات سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ اپنے محبوب بیٹے حضرت یوسف علیہ السلام کی جدائی کے رنج وغم اور رونے کی وجہ سے ان کی بینائی گئی تھی، آپ کے دوست نے جو روایت نقل کی ہے ہماری نظر سے نہیں گذری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند