• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 36273

    عنوان: قضا نماز کے بارے میں

    سوال: مولانا صاحب ، میرا سوال قضا نماز کے بارے میں ہے۔ کیا قضا نماز کا ذکر بخاری ا ور مسلم کی احادیث میں آیا ہے کہ نہیں؟ کیونکہ کچھ لوگ کہتے کہ یہ دونوں احادیث کی کتابیں مستند ہیں۔ مہربانی کرکے تفصیلی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 36273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 219=219-2/1433 بھول یا غفلت کی وجہ سے کبھی اگر کسی کی نماز چھوٹ جائے تو یاد آنے پر اس کی قضا لازم ہے، بخاری اور مسلم شریف میں حدیث موجود ہے: مَن نَسِيَ صلاةً فلْیُصَلِّ إذا ذکرہا، لا کفارةَ لہا إلا ذلک (بخاری شریف، کتاب المواقیت، حدیث نمبر ۵۹۷) اور صحیح مسلم میں ہے: إذا رقد أحدکم عن الصلاة أو غفل عنہا فلیُصلّہا إذا ذکرہا فإن اللہ عز وجل یقول: أقِم الصلاة لِذِکري (مسلم شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند