• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 35811

    عنوان: اذان واقامت سے پہلے درود و سلام پڑھانا

    سوال: کچھ لوگ اذان سے پہلے اور بعد میں اور اقامت سے پہلے درود اور سلام پڑھاتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟ اگر غلط ہے تو کیوں غلط ہے؟ پڑھانے سے کیا نقصان ہے؟ آپ کے جواب کافی مختصر ہوتے ہیں، حدیث کے حوالے بھی نہیں دیے جاتے۔

    جواب نمبر: 35811

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 71=58-1/1433 اذان سے پہلے درود شریف پڑھنے کا ثبوت نہ کسی حدیث سے ثابت ہے او رنہ صحابہٴ کرام کا اس پر عمل رہا ہے، اس لیے یہ خلافِ سنت ہے، البتہ اذان کے بعد درود شریف پڑھ کر دعا کرنا حدیث شریف سے ثابت ہے، عن عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضي اللہ عنہ قال أنہ سمع النبي صلی اللہ علیہ وسلم یقول: إذا سمعتم الموٴذن فقولوا مثل ما یقول، ثم صلّوا عليّ (الحدیث) اخرجہ الإمام مسلم في صحیحہ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند