• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 35413

    عنوان: تشہد اور وتر

    سوال: ١۔۔۔:کئی صحیح احادیث ملتی ہیں جن سے یہ ثابت ہے کہ آپ ﷺ تشہد بیٹھنے کے شروع سے آخر تک انگلی ہلاتے رہتے اور دعا مانگتے رہتے۔ اس کے مقابلے میں ایک ضعیف اور شاذ حدیث ملتی ہے کہ انگلی نہیں ہلانا چاہئے ۔یہ روایت محمد بن عجلان کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔ مجھے یہ پوچھنا ہے کہ تشہد میں ایک خاص مقام پر انگلی اٹھانا اور خاص مقام پر گرا دینا کس حدیث سے ثابت ہے؟؟؟؟؟؟ ٢:۔۔۔کس حدیث سے ثابت ہے کہ وتر کی تیسری رکعت میں قرآت کے بعد رفع یدین کر کے دعائے قنوت پڑھنی چاھئے؟؟؟

    جواب نمبر: 35413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2354=1354-12/1432 (۱) آپ کو جتنی صحیح احادیث اس سلسلہ میں ملی ہیں، ان سب کو پورے حوالوں کے ساتھ نقل کرکے بھیجئے۔ (۲) حضرت امام بخاری رحمة اللہ تعالیٰ کی کتاب ”جزء رفع الیدین“ میں بسند صحیح حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے نقل ”إنہ کان یقرأ في آخر رکعة من ا لوتر، قل ہو اللہ أحد، ثم یرفع یدیہ فیقنت قبل الرکوع“ ص:۲۸۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند