• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 2467

    عنوان:

    ختنہ کی وجہ کیاہے؟ تمام مسلمان یہ کیوں کرتے ہیں؟ (۲) کیا ہم صلاة التسبیح جماعت کے ساتھ دا کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    ختنہ کی وجہ کیاہے؟ تمام مسلمان یہ کیوں کرتے ہیں؟ (۲) کیا ہم صلاة التسبیح جماعت کے ساتھ دا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2467

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1060/ ج= 1060/ ج

     

    ختنہ سنت اور اسلام کے شعائر و خصائص میں ہے۔ اس سے صفائی اور صحت حاصل ہوتی ہے۔ نیز یہ انبیاء علیہم السلام کا طریقہ بھی رہا ہے، حدیث میں آتا ہے کہ چار چیزیں رسولوں کی سنتیں ہیں: ختنہ کرانا، مسواک کرنا، عطر لگانا، نکاح کرنا۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: أربع من سنن المرسلین الحیاء ویروی الختان، والتعطر، والسواک، والنکاح (رواہ الترمذي) اسلام میں ختنہ کی یہ وجوہات ہیں، لہٰذا ہرمسلمان کو ختنہ کرانا چاہیے۔ بغیر عذر شرعی کے اس کا ترک کرنا جائز نہیں والأصل أن الختان سنة کما جاء في الخبر وھو من شعائر الإسلام وخصائصہ، فلا یترک إلا لعذر (الشامي: ط زکریا، ج۱۰، ص۴۸۰)

    (۲) صلاة التسبیح تنہا تنہا پڑھنی چاہیے، بہتر یہ ہے کہ گھر میں پڑھی جائے مسجد میں بھی پڑھنا بلاکراہت درست ہے البتہ جماعت کا اہتمام مکروہ ہے۔ ولا یصلي الوتر ولا التطوع بجماعة خارج رمضان لو علی سبیل التداعي بأن یقتدي أربعة بواحد (الدر مع الرد: ج۲ ص۵۰۰، ط زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند