• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 23110

    عنوان: میں اس حدیث کی تخریج کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ ایک دن صحابہ نے عرض کیا کہ آپ کی سنت کیا ہے؟ فرمایا میری سنت یہ ہے کہ سینہ کینہ سے پاک ہو۔ اور اس کی فنی حیثیت سے بھی مطلع فرمائیے۔

    سوال: میں اس حدیث کی تخریج کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ ایک دن صحابہ نے عرض کیا کہ آپ کی سنت کیا ہے؟ فرمایا میری سنت یہ ہے کہ سینہ کینہ سے پاک ہو۔ اور اس کی فنی حیثیت سے بھی مطلع فرمائیے۔

    جواب نمبر: 23110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):1268=954-6/1431

    بعینہ اس طرح کے الفاظ تو ملے نہیں البتہ اس مضمون کی حدیث ہے جس میں یہ ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے پیار بھرے انداز میں ارشاد فرمایا: ”یا بني إن قدرت أن تصبح وتمسي ولیس في قلبک غش لأحد فافعل ثم قال یا بني وذلک من سنتي“ حضرت امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس حدیث شریف کو حسن غریب فرمایا ہے۔ (ترمذی شریف ج۲ ص۹۶، ابواب العلم، باب الاخذ بالسنة واجتناب البدعة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند