• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 21414

    عنوان: کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ سفید داڑھی والوں کو عذاب دیتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے، اگر ایسا ہے توبراہ کرم، اس کا حوالہ دیں۔ 

    سوال: کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ سفید داڑھی والوں کو عذاب دیتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے، اگر ایسا ہے توبراہ کرم، اس کا حوالہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 21414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):746=626-6/1431

    اس طرح کے مضمون کی حدیثوں کا محدثین نے انکار کیا ہے اور ان کو موضوعات میں شمار کیا ہے، لہٰذ۱ ان پر اعتماد کرنا جائز نہیں کما في کتاب ”المصنوع في معرفة الحدیث الموضوع“ وعنہا مرفوعًا یقول اللہ تعالیٰ الشیب علی الموٴمن نوري وأنا أکرم من أن أحرق نوري بناري ثم ساق الذہبي لہ بلایا ورزایا لا تدخل في العقل قبحہ اللہ ما أکذبہ (المصنوع في معرفة الحدیث الموضوع لعلي القارئ: ۲۴۲) اسی طرح ایک حدیث کتاب اللآلی المصنوعة في الأحادیث الموضوعة میں ہے، ما مات مخضوب ولا دخل القبر إلا منکر ونکیر لا یسئلانہ فیقول منکر یا نکیر سائلہ قال کیف أسألہ ونور الإسلام علیہ․ (ابن الجوزي) من حدیث أنس ولا یثبت فیہ داوٴد بن صغیر کتاب اللباس والزینة (اللآلي المصنوعة في الأحادیث الموضوعة: ۴۷۳ لجلال الدین السیوطي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند