• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 21249

    عنوان:

    ایک حافظ چالیس یا کچھ تعداد میں مسلمانوں کو جنت میں لے جاسکتاہے، یہ میں نے سناہے ۔ کیا اس کی کوئی دلیل ، کوئی ثبوت ہے؟ کیونکہ ایک غیر مقلد نے اس بات پہ خواب ہنسا اور مذاق اڑیا ہے، کیا ایک باعمل حافظ ایسا کرسکتا ہے؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 743=529-5/1431

    ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے قرآن کو پڑھ کر یاد کیا اور اس کے حلال کو حلال جانا اور حرام کو حرام جانا اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں داخل کرے گا اور اس کے گھر کے دس ایسے افراد کے بارے میں اس کی سفارش قبول کرے گا جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی: عن علي رضي اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من قرأ القرآن فاستظہرہ فأحل حلالہ وحرم حرامہ أدخلہ اللہ الجنة وشفعہ في عشرة من أہل بیتہ کلہم وجبت لہ النار رواہ أحمد والترمذی وابن ماجة والدرامي (مشکاة: ۱۸۷، باب فضائل القرآن)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند