• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 20650

    عنوان:

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم چار زانو ہوکر کب بیٹھے تھے؟(۲) کیا کوئی صحیح حدیث ہے جس میں یہ ذکر ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار یا پانچوں انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے کھانا کھائے؟

    سوال:

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم چار زانو ہوکر کب بیٹھے تھے؟(۲) کیا کوئی صحیح حدیث ہے جس میں یہ ذکر ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار یا پانچوں انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے کھانا کھائے؟

    جواب نمبر: 20650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 612=410-4/1431

     

    (۱) ابوداوٴد شریف کی ایک روایت میں ہے: کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم إذا صلی الفجر تربع في مجلسہ حتی تطلع الشمس آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد اپنی مجلس میں چہارزانو بیٹھ جایا کرتے تھے، یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجاتا تھا۔ (ابوداوٴد شریف)

    (۲) مصنف ابن شیبہ کی ایک ضعیف روایت میں ہے: کان النبي صلی اللہ علیہ یأکل بالخمس یہ حدیث امام زہری کے مراسیل میں سے ہے اور امام زہری کر مراسیل محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں (مصنف ابن ابی شیبہ، باب الأکل فيالأکل بکم أصبع ہو: ۱۲/ ۳۹۲، رقم الحدیث: ۲۳۹۵۳) البتہ حافظ ابن حجر ودیگر علماء نے اس حدیث اور تین انگلیوں سے کھانے والی روایت میں تطبیق اس طرح دی ہے کہ یہ دونوں مختلف حالتیں احوال واطعمہ کے اعتبار سے مختلف ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند