عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 19554
حضرت انس رضی اللہ عنہ کی لمبی حدیث کہ مومن کامل کی عمر چالیس سال ہوجائے تو اسے مختلف بیماریوں سے محفوظ کردیا جاتا ہے (مسند احمد جلد۲ صحفہ ۸۹) کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
حضرت انس رضی اللہ عنہ کی لمبی حدیث کہ مومن کامل کی عمر چالیس سال ہوجائے تو اسے مختلف بیماریوں سے محفوظ کردیا جاتا ہے (مسند احمد جلد۲ صحفہ ۸۹) کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
جواب نمبر: 19554
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 244=237-3/1431
ابن جوزی رحمہ اللہ نے حدیث مذکور پر عدم صحت کا حکم لگایا ہے: ?قال ابن الجوزي․․․ ھذا الحدیث لا یصح عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إلخ? (الموضوعات للإمام ابن الجوزي: ۱/۱۲۶، بیروت) علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ضعیف کہا ہے۔ (اللآلی المصنوعة: ۱/۱۲۸، بیروت)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند