• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 176675

    عنوان: نیت دل كے ارادے كا نام ہے؟ كیا اس پر كوئی آیت یا حدیث ہے؟

    سوال: کیا قرآن یا کسی حدیث میں نیت سے متعلق ایسا جملہ یا اس قسم کے الفاظ آئے ہیں کہ " نیت دل کے ارادہ کا نام ہے" یا نیت دل میں کرنا کافی ہے"؟

    جواب نمبر: 176675

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 592-557/M=06/1441

    نیت، دلی ارادے کا نام ہے یہ بات قرآن و حدیث کے ظاہری نصوص سے سمجھی گئی ہے اور سلف کے اقوال اور ماہرین لغت کی تشریحات میں اس کی صراحت ہے۔ مِنْکُمْ مَنْ یُّرِیْدُ الدُّنْیَا وَمِنْکُمْ مَنْ یُّرِیْدُ الآخِرَةِ الآیة ۔ (القرآن) اور من لم یجمع الصیام قبل الفجر فلا صیام لہ(الحدیث)۔ اور إنما الأعمال بالنیات وإنما لإمرء ما نوی الخ ۔ (الحدیث)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند