• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 173224

    عنوان: سنتی زلفیں ركھنے كا كیا طریقہ ہے؟

    سوال: کیا زلفیں رکھنا ہی سنت ہے؟ تو اس کا طریقہ کیا ہے اور باریک بال رکھنا اس کے بارے میں بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 173224

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 48-28/H=01/1441

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال تین طریقے کے ہوا کرتے تھے۔ (۱) وفرة یعنی کان کی لو تک۔ (۲) لِمّہ یعنی کان اور کندھوں کے درمیان تک۔ (۳) جمہ یعنی کندھوں تک۔ پس اگر زلفیں مذکورہ تین طریقوں میں سے کسی طریقے پر ہوں تو درست ہے اور سنت کے موافق ہے۔ عن أنس بن مالک - رضی اللہ عنہ - قال: کان شعر رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - أو واصلاً أو منتہیاً إلیٰ نصف أذنیہ ․․․․․ وکان لہ أي لرأسہ الشریف شعر أي نازل فوق الجمة بضم الجیم وتشدید المیم ما سقط علی المنکبین و دون الوفرة (جمع الرسائل: ۱/۸۴، ۸۶، ط: مصر) اور باریک بال رکھنا اس طور پر کہ چاروں طرف برابر ہوں درست ہے۔ (فتاوی محمودیہ: ۱۹/۴۳۵، ط: دارالمعارف دیوبند، احسن الفتاوی: ۸/۸۱، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند