• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 171096

    عنوان: کیا آب زمزم جنت کے پانی سے زیادہ افضل ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا آب زمزم جنت کے پانی سے زیادہ افضل ہے؟ اگر ہے تو اس بارے میں کی تفصیلات ہیں؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ جزاکم اللہ

    جواب نمبر: 171096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:896-782/sd=11/1440

    آب زمزم جنت کے پانی سے افضل ہے ، احادیث میں ہمیں اس کی صراحت نہیں ملی؛ البتہ مصنف ابن ابی شیبہ میں حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کا یہ اثر موجود ہے کہ ماء زمزم جنت کا ایک چشمہ ہے ۔

    عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ زِنْجِیًّا وَقَعَ فِی زَمْزَمَ فَمَاتَ قَالَ: فَأَنْزَلَ إِلَیْہِ رَجُلًا فَأَخْرَجَہُ ثُمَّ قَالَ: انْزِفُوا مَا فِیہَا مِنْ مَاءٍ ثُمَّ قَالَ لِلَّذِی فِی الْبِئْرِ: ضَعْ دَلْوَکَ مِنْ قِبَلِ الْعَیْنِ الَّتِی تَلِی الْبَیْتَ أَوِ الرُّکْنَ فَإِنَّہَا مِنْ عُیُونِ الْجَنَّةِ۔ ( مصنف ابن ابی شیبہ، رقم : ۱۷۲۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند