• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 170027

    عنوان: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گڑ کے عادی ہونے کے سلسلے میں ایک واقعہ سے متعلق سوال

    سوال: حضرت ایک واقعہ کہ ایک عورت نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے پاس آئی اپنے بچے کو لیکر کہ یہ گُڑ بہت کھاتا ہے اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اس کو منع فرمادیں تاکہ یہ گُڑ نہ کھایا کرے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم کل آنا جب وہ عورت کل آئی تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا بیٹا تم نے آج کے بعد گُڑ نہیں کھانا اس پر عورت نے کہا یارسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم اتنی سی بات اگر آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کل ہی اس کو فرمادیتے تو آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے کل خود گُڑ کھایا تھا اس کے بعد اس نبی صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ساری زندگی گُڑ نہیں کھایا یا کہ اس بچے نے نہیں کھایا اس بات کی وضاحت کردیں کہ پہلے نمبر پر یہ بات حدیث یا واقعہ صحیح ہے یانہیں اگر ہے تو برائے مہربانی پوری عربی عبارت کے ساتھ اور حوالہ کے ساتھ بتادیں کہ صحیح حدیث یا واقعہ کیا ہے مہربانی ہوگی اگر اس واقعہ کی مکمل تفصیل وحدیث سے آگاہ کر دیاجائے بہت ضروری ہے ۔

    جواب نمبر: 170027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:795-689/sn=8/1440

    اس طرح کے کسی واقعے کا ذکر معتبر کتب احادیث وسیرمیں نہیں ملتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند