• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 167873

    عنوان: کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ دنیا مردار ہے اور اس کے چاہنے والے کتے ہیں؟

    سوال: کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ دنیا مردار ہے اور اس کے چاہنے والے کتے ہیں؟

    جواب نمبر: 167873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 596-462/B=05/1440

    علامہ صغانی نے حدیث ” الدنیا جیفة وطلابہا کلاب“ کو موضوعات میں شمار کیا ہے (موضوعات الصغانی: ۳۸) اور صاحب کشف الخفاء نے بھی صغانی کے حوالے سے مذکورہ حدیث کو موضوع لکھا ہے، البتہ حدیث کا معنی اور مفہوم صحیح ہے۔ یقول العجلوني: ”الدنیا جیفة وطلابہا کلاب“ قال الصغاني: موضوع، أقول: وإن کان معناہ صحیحاً، لکنہ لیس بحدیث ، وقال النّجم لیس بہذا اللفظ في المرفوع“ (کشف الخفاء ، حرف الدال المہملة: ۱/۴۰۹، مکتبة المقدسی، القاہرہ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند