عقائد و ایمانیات - حدیث و سنت

Pakistan

سوال # 167677

حدیث کی کتابیں کیا صرف چھ ہیں؟ ابن شیبہ، اسحاق وغیرہ کا اکثر حوالہ ہوتاہے، ان محدثین کا تعارف نہیں ہیں عام طورپر ، پر لوگ بخاری، مسلم، ابو داؤد، ترمذی ، مشکاة وغیرہ کو مانتے ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

Published on: Jan 7, 2019

جواب # 167677

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:376-320/sd=4/1440



 حدیث کی تو بہت سی کتابیں ہیں اور بخاری ، مسلم ، ترمذی وغیرہ کتابوں کی اگرچہ مختلف وجوہ کی بناء پر اہمیت ہے ؛ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حدیث کی دوسری کتابیں غیر معتبر ہیں ؛ بلکہ دوسری کتابوں میں جو حدیثیں ہیں وہ بھی معتبر اور قابل استدلال بنتی ہیں، ہاں راویوں کے احوال کے اعتبار سے احادیث کے درجات مختلف ہوتے ہیں ، تفصیلات اصول حدیث کی کتابوں میں مذکورہیں، آج کل اس بارے میں ایک خاص طبقے کی طرف سے جو غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں کہ حدیث کی فلاں کتاب ہی معتبر ہے اور باقی غیر معتبر؛ یہ قطعا صحیح نہیں ہے ، آپ اس بارے میں زیادہ غور و فکر نہ کریں، عقائد و مسائل اور شرعی احکام کے بارے میں معتبر علماء اور مفتیان کرام سے راہنمائی حاصل کرکے عمل کرتے رہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات